تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:48

بنگلادیش:کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلادیش میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔بنگلادیش کے وسطی ضلع منشی گنج کے دریائے میگھنا میں جمعرات کو مسافر کشتی طوفان کی لپیٹ میں آنے کے بعد ڈوب گئی تھی۔کشتی میں 300 کے قریب مسافر سوار تھے۔ جمعرات کو غوطہ خوروں نے دریا سے مزید لاشیں نکال لیں جس کے بعد اب تک نکالی گئیں لاشوں کی تعداد 42 ہوگئی، امدادی ٹیمیں مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.