17 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:7
متوقع وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
جیو نیوز - نئی دہلی…نوازشریف نے بھی ٹیلے فون پر رابطہ کرکے مبارکباد دی،دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ بھارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر متوقع وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے بھی ٹیلے فون پر رابطہ کرکے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات چاہتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈینیٹر طارق عظیم کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے متوقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلے فون پر رابطہ کرکے انہیں عام انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر مبارکباد دی ہے۔طارق عظیم کے مطابق وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے بتایا اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔امریکی صدر باراک اوباما نے بھی مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مودی کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی اور بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات کا عزم اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نریندر مودی کا دورہ امریکا کی دعوت بھی دی۔اس کے علاوہ سری لنکا، افغانستان، برطانیہ، آسٹریلیا اور اسرائیل کی سربراہان حکومت نے بھی متوقع وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔