18 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:9
بوسنیا اور سربیا میں شدید بارشیں اور سیلاب، 30افراد ہلاک
جیو نیوز - بلغراد…بوسنیا اور سربیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے 30 افراد ہلاک اور 16ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور سیلاب کو صدی کا سب سے تباہ کْن سیلاب قرار دیا ہے۔ سربیا کے وزیر اعظم کے مطابق سیلاب کے باعث بلغراد سے 30کلومیٹر دور اوبری نووان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق بجلی گھر بند ہونے کے باعث سربیا میں تقریباً 80 ہزار جبکہ بوسنیا میں 60 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔