19 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:39
شام: دمشق کے قریب فوجی اڈے پر باغیوں کا حملہ، فضائیہ کے سربراہ ہلاک
جیو نیوز - دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فوجی بیس پر باغیوں کے حملے میں فضائیہ کے سربراہ ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ملیحہ شہر کے قریب دفاعی اڈے پر باغیوں کے حملے میں فضائیہ کے سربراہ حسین اسحاق ہلاک ہو گئے۔ شام میں کام کرنے والی برطانیہ کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کے رضا کاروں نے حسین اسحاق کی موت کی تصدیق کی ہے۔ رضاکاروں کے مطابق حسین اسحاق ہفتے کو باغیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق القاعدہ سے وابستہ النصرہ فرنٹ اور دیگر اسلامی گروپ کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ شام میں جاری تین سالہ خانہ جنگی میں اب تک کئی اعلیٰ سرکاری عہدیدار ہلاک ہوچکے ہیں۔