19 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:9
کولمبیا :چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی 32 بچے جل کر ہلاک20زخمی
جیو نیوز - بگوٹا…کولمبیا میں اسکول کی بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 30 سے زائد بچے جل کر ہلاک ہوگئے۔واقعہ جنوبی کولمبیا کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس چیف کے مطابق بس بچوں کو چرچ میں ایک تقریب کے بعد واپس گھر لے جارہی تھی کہ انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی حکام کے مطابق بس میں 50 کے قریب بچے سوار تھے۔آگ لگنے کے نتیجے میں 32 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ دس بچوں کو بچالیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔