19 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:19
نائیجیریا:خودکش کار بم دھماکا،4افرادہلاک
جیو نیوز - کانو…نائیجیریا کے شہر”کانو“ میں خود کش کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔خودکْش کار بم دھماکا عیسائی اکثریت والے علاقے میں ایک شراب خانے میں کیاگیا۔حملے میں ایک 12 بچی سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔