20 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:50
پولیو ویکسین پروگرام کو خفیہ آپریشنز کیلئے استعمال نہیں کیاجائیگا؛ مشیر وائٹ ہاؤس
جیو نیوز - واشنگٹن…مشیر وائٹ ہاوٴس لیزا موناکو کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین پروگرام کو خفیہ آپریشنز کیلئے استعمال نہیں کیاجائیگا، سی آئی اے پر پولیو ویکسین کو خفیہ مشنز کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شکیل آفریدی پر اسامہ بن لادن کی تلاش کیلئے جعلی پولیو ویکسین مہم چلانے کا الزام ہے، ویکسین پروگرام پر شکوک کے باعث پاکستان میں پولیو کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مشیر وائٹ ہاوٴس کے مطابق سی آئی اے چیف ویکسین پروگرام کا آپریشنل استعمال نہ کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں، سی آئی اے ویکسین پروگرام کے ذریعے کسی کاڈی این اے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ لیزامونا کو کے مطابق سی آئی اے پالیسی کااطلاق دنیا بھر میں امریکیوں اور غیرامریکیوں پریکساں ہوگا، دسمبر 2012 سے اب تک پولیو ٹیموں پرحملوں میں 56 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔