تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:29

عراق: عام انتخابات میں وزیراعظم نورالمالکی کے اتحاد کو برتری

جیو نیوز - بغداد…عراق میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں وزیر اعظم نوری المالکی اور اتحادی جماعتوں نے برتری حاصل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق وزیراعظم نوری المالکی اور اتحادی جماعتوں نے328 میں سے 93 نشستیں حاصل کی ہیں لیکن حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نوری المالکی کے مخالف دو رہنما امر الحکیم اور مقتدیٰ الصدر کی حمایتی جماعت احرار 57 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کے حتمی نتائج دھاندلیوں کی شکایت کو نمٹانے کے بعد آئندہ چند ہفتوں میں آنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.