تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:50

اسرائیلی فوج کی سفاکی ،2نہتے فلسطینی نوجوانوں کو مارڈالا

جیو نیوز - بیت المقدس …ہتھیار تو دور کی بات، ہاتھ میں پتھر تک نہ تھا لیکن پھر بھی اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی نوجوانوں کو سفاکی سے مار ڈالا۔اسرائیلی فوج کی درندگی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔وڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان جس کے ہاتھ میں ہتھیار ہے نہ پتھر ،اس نے اسرائیلی فوج کو گالی دی اور نہ ہی کوئی نعرہ لگایا ،لیکن پھر بھی طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی فوجی نے اس راہ چلتے 17 سالہ نوجوان کو نشانہ بنایااور انتہائی بے دردی سے اس بے گناہ کو ہلاک کردیا۔ ایک اور ویڈیو میں اسرائیلی فوج نے ایک اور 16سالہ نہتے نوجوان کو نشانہ بنایا اور اس بے گناہ فلسطینی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔اسرائیلی فوج کی سفاکی کا یہ پہلا واقعہ نہیں،اس سے پہلے بھی بے شمار فلسطینی نوجوان اسرائیل کی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ وڈیو جاری کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوانوں کا قتل غیر قانونی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.