22 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:50
چین: نامعلوم افراد کے حملوں میں 31افراد ہلاک،90سے زائد زخمی
جیو نیوز - سنکیانگ…چین میں نامعلوم افراد کے حملوں میں 31افراد ہلاک اور90سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سنکیانگ میں نامعلوم افراد نے مصروف بازار میں شہریوں پر دھماکا خیز مواد سے حملے کیے۔دھماکا خیزمواد گاڑیوں پر پھینکے جانے سے شہر میں 12 دھماکے ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔