22 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:0
تھائی لینڈ میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر نظام سنبھال لیا
جیو نیوز - بنکاک …تھائی لینڈ میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر نظام سنبھال لیا ہے۔تھائی فوجی سربراہ نے ٹی وی چینل پر اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ ملک میں مارشل لاء کے نفاذ سے پریشان نہ ہوں۔انہوں نے یقین دلایا کہ غیرملکیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے اقتدار میں آنے سے تھائی لینڈ کے بیرونی دنیا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔