تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:10

افغان شہر ہرات میں مسلح افراد کا بھارتی قونصل خانے پر حملہ

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں مسلح افراد نے بھارتی قونصل خانے پر حملہ کیا۔سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان حکام کے مطابق تین مسلح افراد نے صوبہ ہرات میں بھاری ہتھیاروں سے بھارتی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور قونصلیٹ کے سامنے بنی عمارت پر چڑھ کر مشین گن سے فائرنگ کی اور راکٹ بھی داغے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ تیسرے حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔حملے میں بھارتی قونصلیٹ میں موجود عملہ محفوظ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.