24 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:40
امریکا:کیلیفورنیا میں فائرنگ ،7افراد ہلاک،7زخمی
جیو نیوز - لاس اینجلس…امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سینٹاباربرا میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔