25 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:0
بھارت میں شدید گرمی کی لہر، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا
جیو نیوز - نئی دہلی…پاکستان کی طرح بھارت کے شہری بھی شدید گرمی سے پریشان نظر آتے ہیں، دوسری طرف بھارتی محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،بھارت کی شمالی اور وسطی ریاستوں میں سورج کی تپش زوروں پر ہے، پیدل چلنے والے لوگ گرمی کی شدت سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، کسی نے سروں کو ڈھانپا ہوا ہے تو کوئی چھتریاں ہاتھوں میں لئے نظر آرہا ہے،شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے درجہ حرار ت میں دو سے تین ڈگری مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔