26 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:51
چین میں طوفانی بارشیں، 3 افراد ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں طوفانی بارش کے باعث 3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانی میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔صوبہ Guizhou کے شہرٹونگرن میں کل سے جاری 145ملی میٹر بارش نے شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے۔ بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔س دوران مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے کئی افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔