تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:21

پاکستانی نژاد سجادکریم، افضل خان اور امجد بشیریورپی پارلیمنٹ کے رکن منتخب

جیو نیوز - لندن… برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سجادکریم، افضل خان اور امجد بشیریورپی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کاتعلق مانچسٹر اور لیڈز سے ہے۔ پاکستانی نژاد سجادکریم نے یورپی پارلیمنٹ کاالیکشن مسلسل تیسری بارجیتاہے۔ انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ دلوانے میں اہم کرداراداکیاتھا۔ سجادکریم کی کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ برطانیہ بھر میں سیاسی ہلچل مچانے والی یوکیپ بھی انہیں زیر نہ کرسکی۔ مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد افضل خان سابق کاؤنسلرہیں۔ وہ شہرکے پہلے ایشیائی لارڈمئیر بھی رہ چکے ہیں۔ اب انہیں یہ اعزاز حاصل ہواہے کہ وہ لیبرپارٹی کے پہلے مسلم یورپی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ یورکشائراورہمبرسے منتخب امجد بشیر کاتعلق بھی پاکستان سے ہے۔ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ نائجل فراج کے انتہائی بااعتمادساتھیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ تین پاکستانی نژاد افرادکی موجودگی سے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان سے متعلق مثبت اقدامات کی توقعات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.