تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:21

قندھار میں بھارتی قونصلیٹ پر حملے میں پاکستانی گروپ ملوث ہے،کرزئی کا الزام

جیو نیوز - نئی دہلی …پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے پہلے افغان صدر حامد کرزئی نے الزام لگایا ہے کہ قندھار میں بھارتی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے میں پاکستانی گروپ ملوث ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں حامد کرزئی نے دعویٰ کیا کہ دستیاب اطلاعات کے مطابق ہرات میں گذشتہ ہفتے بھارتی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے میں پاکستانی گروپ لشکر طیبہ ملوث ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی اطلاع ایک مغربی انٹیلی جینس ایجنسی نے بھی فراہم کی ہے۔ تاہم حامد کرزئی نے اس ایجنسی کا نام نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ افغان اور بھارتی عوام اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.