تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:31

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کاچارج سنبھال لیا

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔بھارت کے نومنتخب وزیراعظم صبح سویرے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے وزیراعظم ہاوٴس پہنچے۔ وزیر اعظم ہاوٴس کے عملے نے اْن کا استقبال کیا اور انہیں اْن کے دفتر تک لے کر گئے، جہاں انہوں نے گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھائے۔بعد میں نریندر مودی نے دستاویز پر دستخط کے بعد باقاعدہ طور پر وزارت عظمی کی کرسی سنبھال لی۔ نریندر مودی چارچ سنبھالنے کے بعد حیدرآباد ہاوٴس روانہ ہوگئے جہاں وہ سارک ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔مودی نے کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.