تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:11

مودی،نواز ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے پر بات ہوئی،سجاتا سنگھ

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہا ہے کہ نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وزیرِ اعظم نے مودی کو دورہٴ پاکستان کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی،بس تاریخ طے ہونا باقی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران سجاتا سنگھ نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشت گردی کے مسئلے پر بھی بات ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں میں تجارتی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.