27 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:1
نریندرا مودی کی انتخابی مہم پر67کروڑ ڈالرز خرچ ہوئے،رپورٹ
جیو نیوز - نئی دہلی…''پیسہ پھینک ،تماشہ دیکھ''یہی ثابت کیا نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے،جن کی انتخابی مہم پر ، ایک اندازے کے مطابق ان کی پارٹی بی جے پی نے 67 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ ڈالے۔حالیہ بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی شاندار کامیابی کے پیچھے اس پیسے کا بھی ہاتھ ہے جو بی جے پی نے 8 ماہ کی انتخابی مہم کے دوران خرچ کیا۔ لوگوں کو نریندر مودی کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے بی جے پی کی مہم کافی ہائی ٹیک رہی۔غیر ملکی اخبار کے مطابق ویڈیو اور سیٹیلایٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مودی اپنے دفتر میں رہ کر ہی بیک وقت 100 ریلیوں سے 10 فٹ لمبے اسکرین پر جلوہ گر ہوکرعوام سے براہ راست خطاب کرتے۔ ان کی اس مہم میں پارٹی کے 4 ہزار کارکن بھی سیٹیلایٹ ڈشز اور پروجیکٹر نصب کرنے پر مامور تھے۔اس کے علاوہ بھارتی شہروں میں بسوں ، ٹرینوں ، بل بورڈز اور پرنٹ اور الیکٹرونک اشتہار بازی پر بھی کافی رقم خرچ کی گئی۔ احتساب کا نعرہ لگانے والے نریندر مودی کیا اپنے ووٹروں کو اس خطیر رقم کا حساب بھی دے پائیں گے؟