تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 4:41

یمنی حکومت کا القاعدہ کمانڈر سعید الشہری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جیو نیوز - صنعاء … یمن میں القاعدہ کا سعودی نژاد نائب کمانڈر سعید الشہری کی ایک فوجی کارروائی میں ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ یمن کی وزارت دفاع نے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ سعودی نژاد سعید الشہری 6 دہشت گردوں سمیت مسلح افواج کی حضرموت میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب یمن کے ایک اور ذریعے نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ اے ایف پی نے بھی یہ اطلاع دی ہے کہ ان کی موت کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔سعید الشہری امریکا کے گوانتاناموبے عقوبت خانے میں قید رہے تھے، انہیں وہاں سے 2007ء میں رہا کرکے سعودی عرب کے حوالے کیا گیا تھا جہاں وہ جنگجووٴں کی بحالی کیلئے پروگرام کے تحت زیرتربیت بھی رہے تھے لیکن بعد میں دوبارہ اپنی سابقہ سرگرمیوں کی جانب لوٹ گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.