تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:31

مصر: ملازمت پیشہ خواتین کو دوران ڈیوٹی حجاب اوڑھنے کی اجازت

جیو نیوز - قاہرہ … مصر میں ملازمت پیشہ خواتین کو دوران ڈیوٹی حجاب اوڑھنے کی اجازت دے دی گئی۔ معزول سابق صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ سیکولر دور حکومت کے خاتمے کے بعد سرکاری اداروں سے بھی لادینیت کا رنگ تیزی سے زائل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ حال ہی میں مصری ٹیلی ویڑن چینل کی خواتین نیوز اینکرز کی جانب سے حجاب پہننے کے اعلانات کے بعد قومی فضائی کمپنی سے وابستہ کئی ایئر ہوسٹس نے بھی ڈیوٹی کے دوران حجاب پہننے کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے حجاب کی خواہشمند لڑکیوں کو ان کی مرضی کا حجاب اوڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔ مصری وزیر برائے فضائی نقل وحمل سمیر امبابی کے زیر صدارت ایئر لائن انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں نئی بھرتی ہونے والی ایئر ہوسٹس کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس میں دوران ڈیوٹی حجاب پہننے کی خواہشمند ایئر ہوسٹسز کی بھی فہرست پیش کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی ایئر ہوسٹس ڈیوٹی کے دوران حجاب پہن سکتی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی بھرتی کی گئی 70 ایئر ہوسٹس اپنی ذمہ داریاں سنبھالینے کیلئے تیار ہیں جبکہ 172 کی خصوصی تربیت جاری ہے، انہیں بھی جلد ازجلد فضائی کمپنی میں شامل کر لیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.