تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:4

ایران خلیجی ممالک پر اثر انداز ہونے سے باز رہے، دبئی پولیس چیف

جیو نیوز - دبئی … دبئی کے پولیس چیف نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک پر اثر انداز ہونے اور خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش سے باز رہے ورنہ خلیجی ممالک بھی ایران میں جوابی کارروائی کریں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں دبئی کے پولیس چیف جنرل ضاحی خلفان نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں ایران کے خفیہ گروہ کام کر رہے ہیں، تاہم خلیجی ریاستیں ایرانی مداخلت پر قطعاً خاموش نہیں رہیں گی بلکہ ایران میں بھی اسی طرح کے گروہ تشکیل دیں گی۔ ضاحی خلفان کا دعویٰ ہے کہ خلیجی ملکوں نے اپنی سرزمین پر ایرانی خفیہ گروپوں کے ایک نیٹ ورک کی موجودگی کا سراغ 1985ء میں لگا لیا تھا، یہ گروپ متحدہ عرب امارات میں بم دھماکے کرنا چاہتا تھا۔ دبئی پولیس چیف نے خبردار کیا کہ شام میں الاخوان المسلمون کا برسر اقتدار آنا خلیجی ملکوں کیلئے ایک بڑے خطرے سے کم نہیں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.