تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:28

عراقی نائب صدر نے اپنے خلاف سزائے موت کا فیصلہ رد کردیا

جیو نیوز - بغداد … عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی نے اپنے خلاف سزائے موت کا فیصلہ رد کرتے ہوئے اسے سیاسی قرار دیا ہے۔ عراق کی ایک فوجداری عدالت نے اتوار کے روز ملک کے نائب صدر کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں ان کی غیر حاضری میں سزائے موت سنائی تھی۔ طارق الہاشمی نے عدالت پر الزام عائد کیا کہ وہ قانون کو موم کی ناک بنا کر حکمرانوں کے ہاتھ میں کھیل رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی وہ عراق میں سزائے موت رکوانے میں مدد کرے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سزا پر عمل درآمد روک دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.