تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:36

صومالیہ، صدارتی انتخاب میں حسن شیخ محمد کی کامیابی

جیو نیوز - موغادیشو… صومالیہ میں صدارتی انتخاب میں حسن شیخ محمد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سابق صدر شیخ شریف احمد نے انتخابات کو شفاف مانتے ہوئے شکست تسلیم کرلی۔ صومالیہ کی قانون ساز اسمبلی میں گزشتہ روز صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد حسن شیخ محمد نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صومالی عوام کے لیے مصیبتوں کے دن ختم ہو چکے ہیں اور اب ملک صحیح راستے پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جیت پر صومالیہ کے عوام کو مبارک باد دیتے ہیں۔ سابق صدرشریف احمد نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے انھیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.