تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:54

امریکی وزیر دفاع کی اسامہ آپریشن پر کتاب لکھنے والے کمانڈو پر تنقید

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اسامہ آپریشن میں حصہ لینے والے کمانڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی کتاب میں حساس معلومات افشا کیں۔ اس قسم کے آپریشن میں حصہ لینے والے کسی فوجی کو کتاب لکھنے یا معلومات اخباروں کو بیچنے اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکی کمانڈو نے کتاب پینٹاگون کو جائزے کے لیے پیش نہیں کی تھی جو تشویش ناک ہے اور اسے کسی طرح قبول نہیں کیا جاسکتا، اگرسب کو اس طرح کتاب لکھنے کی اجازت دے دی جائے تو دشمنوں کے خلاف آپریشن ممکن نہیں رہے گا۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکی کمانڈو کی کتاب ”نو ایزی ڈے“کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ اس میں شائع کردہ کون سی معلومات حساس اور کون سی خفیہ تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.