11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:27
ایمن الظواہری نے ابو یحییٰ ال لبی کے مارے جانے کی تصدیق کردی
جیو نیوز - قاہرہ… القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے اہم رہنما ابو یحییٰ ال لبی کے مارے جانیکی تصدیق کردی ہے ۔ القاعدہ کی جانب سے ریکارڈڈ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے اہم رہنماابو یحییٰ ال لبی کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور کہا کہ اس سے قبل وہ امریکا کے گزشتہ حملوں میں بچ گئے تھے ، جبکہ امریکی حکومت نے جون میں پاکستان میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں ابو یحییٰ ال لبی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔