تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:0

بھارت، مسافر بس کھائی میں گرنے سے30افراد ہلاک

جیو نیوز - شملہ… بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس 6 سوفٹ گہرائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پلمپور سے آنے والی بس آشا پوری سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر گہری کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ٹیمیں اور آرمی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ زخمی افراد کے جسمانی اعضا بری طرح متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ،حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.