تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:0

نیپال میں مسافر بس کو حادثہ،28افراد ہلاک

جیو نیوز - کھٹمنڈو… مغربی نیپال کے مغربی علاقے میں ہونے والے میں ایک بس حادثے میں 28 افراد ہلاک جبکہ متعدد ذخمی ہوگئے۔ منگل کی صبح پرکھہ گاوٴں کے قریب کالی کوٹ ضلع میں پیش آنے والے حادثے میں 28 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کالی کوٹ نیپال کے دور دراز علاقوں میں سے ایک ہے۔یہ ضلع دارالحکومت سے تقریباً چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔پولیس اور امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.