تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:9

جنوبی افریقا: کان کنوں کا اُجرت میں اضافہ کیلئے احتجاجی مارچ شروع

جیو نیوز - کیپ ٹاؤن … جنوبی افریقا میں مزدور یونین نے بہتر اجرت سمیت مختلف مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مارچ شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ’ماریکانا‘ کان کے 3000 سے زائد مزدوروں نے انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف مارچ کیا۔ مزدور یونین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر بھی مطالبات منظور نہیں ہوئے ہیں۔ اس موقع پر مزدور یونین کے لیڈروں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب کان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی ہڑتال سے بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.