تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:9

افغانستان، راکٹ حملے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ،3افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل… افغانستان میں امریکی بیس پرراکٹ حملے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جبکہ 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ نیٹو ملٹری ترجمان کے مطابق نائن الیون کی شام کو بگرام ایئر بیس سے چنوک ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا، عسکریت پسندوں کی جانب سے راکٹ فائر کیا گیا اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔ حملے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور غیرملکی سروس سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ پراون صوبے کی ترجمان روشنا خالد نے واقعے کی تصدیق کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.