11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:25
لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے اولین ڈیزائنر بل موگریج انتقال کر گئے
جیو نیوز - نیو یارک…لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے اولین ڈیزائنر بل موگریج انتقال کر گئے ۔ بل موگریج کی عمر 69برس تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل موگریج کو سرطان کا عارضہ لاحق تھا۔ انہوں نے 1982میں فلپ اوپن شیپ والے پورٹیبل کمپیوٹر کو ڈیزائن کر کے جدید لیپ ٹاپ کی بنیاد رکھی تھی۔