10 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:43
شہبازشریف کاراولپنڈی اسلام آبادمیں میٹروبس پراجیکٹ کاہنگامی دورہ
جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج صبح راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ کا ہنگامی دورہ کیا ۔ شہباز شریف نے میٹرو بس کے مختلف اسٹینشز کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ میٹرو بس پراجیکٹ کے نگرانِ اعلیٰ حنیف عباسی، شکیل اعوان، ڈی سی او اور کمشنر راولپنڈی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹروبس میں سفر کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ شہبازشریف نے میٹروبس کے مختلف اسٹینشز کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ کے نگرانِ اعلیٰ حنیف عباسی اور کمشنر راولپنڈی نے پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو بس پراجیکٹ اور مری روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔