11 مئی 2015
وقت اشاعت: 9:32
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 350 سے زائد پوائنٹس کی کمی
جیو نیوز - کراچی......کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 350 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ 33 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی حصص بازار میں مندی دیکھی جارہی ہے،جس کے سبب 100 انڈیکس 350 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 33 ہزار 141 ا پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ ایک مقام پر 500 سے زائد پوئینٹس کی کمی بھی نوٹ کی گئی ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیکیورٹی ایند ایکس چینج کمیشن کی جانب سے40 سے زائد سیکیورٹی کمپنیوں کو اپنے صارفین کی ہر دوہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کے نوٹیفیکیشن اور فرٹیلائیزرز کمپنیوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونےکے سبب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی جارہی ہے۔