11 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:20
کراچی :چینی کی قیمتوں میں اضافہ ، ریٹیل سطح پر 60 روپے کلو
جیو نیوز - کراچی ......رمضان سے قبل ہی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں منافع خور سرگرم ہوگئے ہیں، ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 2روپے کلو کا اضا فہ ہوگیا ہےجو بڑھ کر 60روپے کلومیں دستیاب ہے۔شوگر دیلرز کے مطابق کراچی ہولسیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے اضافہ سے 56 روپے کلو ہوگئی ہے ،جس کے سبب ریٹیل سطح پر بھی چینی 2 روپے کلو اضافے سے 60 روپے کلو ہوچکی ہے۔ ڈیلرز نے مزید بتایاکہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال چینی کی پروڈیکشن میں کمی اور رمضان سے قبل عوام کی جانب سے خریداری کے سبب اس کی مانگ بڑھنے سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔تاہم عوام کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کی آمد سے قبل کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔