تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 مئی 2015
وقت اشاعت: 13:47

پاکستان کیلئے تاریخی دن ، گوادر پورٹ پہلی بار فعال

جیو نیوز - گوادر......ملک کی اہم بندرگاہ گوادر پورٹ نے پہلی بار کام شروع کردیا۔ پورٹ پر لنگر انداز جہاز ، برآمدی سامان لےکر ملائشیا اور چین جائیگا۔ گوادر پورٹ کے فعال ہونے کے بعد بلوچ عوام کوروزگار کے نئے مواقع میسر آنےکی امید ہے۔وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ اکنامک کوریڈور کی واحد بندرگاہ فعال کردی گئی اورگوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ برآمدی سامان کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زنگ جنگ سونگ جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ، جہاز آج برآمدی سامان لیکر ملائیشیا اور چین جائے گا۔اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ 18 مئی کو دوسرا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.