11 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:3
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے، وزیرخزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد .......وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے، آمدنی میں 12فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک فیصد سے بھی کم رہیگا، آیندہ مالی سال سے شناختی کارڈ نمبر ہی این ٹی این نمبر ہوگا ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمدنی میں 12فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا،اس وقت مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ 8فیصد ہے ، آیندہ مالی سال میں مالی خسارہ 2فیصد سےکم ہوکر1فیصد رہ جائیگا۔اسحق ڈار نے کہا کہ اگلے تین سال معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،مالی خسارے کو 4عشاریہ 9فیصد تک لائینگے، ایف بی آر کے مالی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرنےکا آرڈیننس جاری کر دیا گیا،آرڈیننس آیندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کا حصہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہپاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری خوش آیند ہے ، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پر ُعزم ہیں ،پاکستان پہلی بار اصلاحات کے ساتویں منصوبے پر عمل پیرا ہے ،آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کامیاب رہے۔