تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 مئی 2015
وقت اشاعت: 20:19

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 506ارب ڈالر کی قسط ملے گی

جیو نیوز - اسلام آباد..........آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان ساتویں جائزہ مذاکرات کامیاب ہو گئے، 506ملین ڈالر کی قسط ملے گی۔ آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس نیٹ مزید بڑھانا چاہیے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو 506 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جون میں حتمی فیصلہ کرے گا۔اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ پاکستان میں ریونیو کی وصولی ہدف سے کچھ کم ہے، افراط زر کی شرح مجموعی طور پر 4اعشاریہ8فی صد ہے،بینکوں کی کارکردگی بہتر رہی اور توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے ختم کرنے کے لیے جامع پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے آئندہ بجٹ میں مالی خسارہ 4اعشاریہ3فیصد رکھنے کا وعدہ کیا ہے، رواں سال یہ خسارہ 4اعشاریہ9 فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 14اعشاریہ 5ارب ڈالر ہیں اور جون میں 15اعشاریہ 5 ارب ڈالرکی سطح تک پہنچ جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب اور متاثرین کی بحالی پر 44 ارب روپے کے اضافی اخراجات ہوئے تاہم آئی ایم ایف نے پاکستان کی مالیاتی پالیسیزپر اطمینان کااظہار کیا ہے، آنے والے دنوں میں پاکستان کی اقتصادی حالت مزید بہترہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.