تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 مئی 2015
وقت اشاعت: 6:43

یونان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو 750 ملین یورو کی ادائیگی کر دی

جیو نیوز - لندن........یونان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو 750 ملین یورو کی ادائیگی کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یونانی وزارت خزانہ میں اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ادائیگی کے لیے آخری تاریخ منگل 12 مئی تھی۔ اس ادائیگی کے بعد یونان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ یونان کی وزارت خزانہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق، ’’آئی ایم ایف کو ادائیگی کرنے کے حکم پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔‘‘ دوسری جانب برسلز میں یونان اور یورو زون کے وزرائے خزانہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کا مقصد یونان کی فوری مالی مشکلات کے حل کے لیے رقم کا حصول ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.