29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:48
ڈیری ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ،دودھ 80روپے لٹر بکے گا
جیو نیوز - کراچی......کمشنرکراچی،ڈی سی اوزاورڈیری ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دودھ کی قیمتیں 80روپےفی لٹر طےپاگئیں۔
کمشنر آفس کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے تعین سےمتعلق اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں کمشنرکراچی،ڈی سی اوزاورڈیری ایسوسی ایشن کےحکام شریک تھے۔