تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:56

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی

جیو نیوز - لاہور.......ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی کر دی گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کا مطالبہ ہے کہ قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان کے مطابق ملک کی سب سے بڑی پارکو ریفائنری نے فی ٹن قیمت 5000روپے کم کر دی جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 5 روپے کم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قیمت میں کمی کے نتیجے میں 11اعشاریہ 8 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 59 روپے جبکہ45اعشاریہ5 کلو سلنڈز کی قیمت 227 روپے کم ہو ئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.