تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:9

سینیٹ میں پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کارپوریشن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا تو سینٹ نے اسے مسترد کردیا ،اب بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے ہی منظور کرایا جائےگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہدحامد نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل پیش کرنے کی اجازت مانگی تو اپوزیشن جماعتوں نے تحریک مستردکردی ۔

ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بل سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی نے مستردکردیاتھااور ایوان میں بل پیش کرنے کی تحریک بھی مسترد ہو گئی ہے ۔

اس لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کابل مسترد کیا جاتا ہے، بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.