1 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:14
ٹرین کے ٹکٹ پر5روپے انشورنس ٹیکس نافذ
جیو نیوز - لاہور ......ریلوےانتظامیہ نےٹکٹوں پر انشورنس ٹیکس نافذکر دیا، اب مسافر ہر ٹکٹ پر5 روپے اضافی ٹیکس ادا کریں گے۔
ریلوےریزرویشن حکام کوموصولہ نوٹیفکیشن کےمطابق ہر ٹکٹ پر کرائے کےساتھ 5روپےاضافی انشورنس ٹیکس عائدکردیاگیاہے،یہ ٹیکس مختصراورطویل فاصلےکےسبھی مسافروں سےوصول کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کےمطابق آئندہ خدانخواستہ کسی بھی ٹرین حادثے کی صورت میں مسافر کےزخمی ہونے یاانتقال کرجانے پرمعاوضے کی رقم ریلوے کی بجائے انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔