1 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:55
کراچی :دودھ فروشوں نےانتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑادئیے
جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں دو دھ فروشوں نے شہری انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑادئیے ہیں،گزشتہ روز شہری انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں دودھ فروشوں نے قیمت 80روپے فی لٹر کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔
آج شہر بھر میں دو دھ کی من مانی فروخت جاری رہی ،دن بھر 84سے 90 روپے فی لٹر میں دودھ بیچا جاتا رہا،جس پر کمشنر کراچی نے ہدایت دی ہے کہ اضافی قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال کا کہنا ہے کہ دودھ فروش کمشنر کراچی کے مقرر کردہ سرکاری نرخ 80 روپے فی لیٹر پر دودھ فروخت کریں، زیادہ نرخ سے متعلق صارفین کی شکایت پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں سے متعلق کمشنر کراچی کی ہدایت پر3 کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، دودھ فروشوں کی دکان پر سرکاری نرخ بورڈ پر واضع آویزاں ہوں گےل۔