تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:51

امریکا: نسلی منافرت پر مبنی گروہوں کی تعداد میں 14فیصد اضافہ

جیو نیوز - نیویارک......سدرن پاورٹی لاسینٹرکی تحقیقی رپورٹ کےمطابق 2014ءمیں امریکا میں نسلی منافرت پرمبنی گروہوں کی تعداد784تھی جو 2015ءمیں بڑھ کر 892ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق منافرت پرمبنی گروہوں کی سب سےزیادہ تعدادٹیکساس، کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں ہے، جبکہ نیویارک، پنسلوینیا اور ٹینےسی میں بھی نسلی منافرت پرمبنی گروہوں کی غیرمعمولی تعدادموجودہے۔ صرف کلان گروپ کی تعداد72 سے بڑھ کر ایک سال میں 190ہوچکی ہے۔

منافرت پرمبنی سیاہ فاموں کےگروہوں کی تعدادمیں بھی اضافہ ہواہے اوریہ 113سےبڑھ کر180ہوگئی ہے۔رپورٹ کےمطابق حکومت مخالف اور سازشی ذہن کےحامل گروہوں کی تعدادبھی 874سےبڑح کر998ہوگئی اورمنافرت پرمبنی فورم اسٹارم فرنٹ کےاراکین کی تعدادمیں سالانہ 25ہزارافرادکااضافہ ہورہاہے،اس سےپہلے پیورریسرچ نے واضح کیاتھاکہ صرف19فیصدامریکیوں کواس بات پریقین ہے کہ حکومت جوکہتی ہےوہ ٹھیک ہوتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.