تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:12

چاول کےبعدآلوکی فصل میں بھی کسانوں کو نقصان

جیو نیوز - گوجرانوالا......پاکستان میں ایک بار پھر کسان پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔ چاول کے بعد آلو کی فصل میں بھی کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

زراعت کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،تاہم کھاد، زرعی ادوایات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت برآمدات کی ناقص منصوبہ بندی کےباعث زراعت کےشعبےکونقصان پہنچ رہا ہے۔

گزشتہ دو برس سے کسان کو چاول کی کاشت میں نقصان اٹھانا پڑرہا ہےاور اب آلو کی فصل میں فی ایکڑ 50 ہزار روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ برآمدات کی مؤثرپلاننگ نہ ہونے کےباعث وزیراعظم کاامدادی پیکیج بھی کسانوں کےکام نہ آسکا۔ آلو کاشت کرنے والے کسانوں کا کہنا ہےکہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث کبھی مہنگائی کے بوجھ سے عوام پریشان ہوتے ہیں تو کبھی مناسب قیمت نہ ملنے پر کسان دیوالیا ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.