3 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:30
شرح منافع بڑھائی جائے ورنہ کاروبار بند کردیں گے، پٹرولیم ڈیلرز
جیو نیوز - لاہور.....پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی شرح منافع میں اضافہ کیا جائے ورنہ کاروبار بند کردیں گے۔
لاہور میں ایک اجلاس کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ حکومت ان سے مساوی سلوک نہیں کر رہی کاوربار چلانا مشکل ہو گیا ہے، انکی شرح منافع بڑھائی جائے اور لیز والے پٹرول پمپوں کے معاہدے ریگولر کیےجائیں ۔
اورنج لائن کی طرز پر میٹرو بس پراجیکٹ کے متاثرہ پٹرول پمپوں کو متبادل جگہ دی جائے یا معاوضہ فراہم کیا جائے۔