تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:39

یورپی بینک اور کمپنیاں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیں، ایران

جیو نیوز - تہران...... ایران نے کہا ہے کہ یورپی بینک اورکمپنیاں ایران کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر نے بتایا کہ بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے باوجود یورپی بینک اور کمپنیاں ایران کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے میں بدستور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے بھی رابطہ کیاگیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یورپی خدشات کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد بیشتر پابندیاں اگرچہ اٹھائی جاچکی ہیںتاہم بعض پابندیاں بدستور لاگو ہیں جس کی وجہ سے امریکی اور بعض یورپی بینک ایران کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.