4 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:37
کوئٹہ : مرغی کےگوشت کی قیمت 190روپےفی کلو تک پہنچ گئی
جیو نیوز - کوئٹہ ....کوئٹہ میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 30روپے کے ساتھ 190روپےفی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے گوشت مارکیٹوں اور بازاروں میں گزشتہ مہینے مرغی کےگوشت کی قیمت فی کلو 160 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی تھے۔
تاہم گزشتہ تین روز سے اس کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اب تک 30روپےفی کلو تک کااضافہ ہوگیا ہے،قیمت 160روپےسےبڑھ کر190روپےفی کلو تک پہنچ گئی۔
قیمتوں میں اضافے کی وجہ طلب میں اضافہ اور بارشوں کی وجہ سے اندورن ملک سے کوئٹہ مرغی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔