تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 6:19

پاکستان کے مختلف شہروں میں چاند گرہن

کراچی : دنیا کے دیگرعلاقوں کی طرح پاکستان میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیاگیا۔ پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں عوام نے چاندگرہن کا مشاہدہ کیا۔پاکستان کےمعیاری وقت کے مطابق چاند گرہن دس بجکر کربیس منٹ پر شروع ہوا اور صبح چار بجےتک جاری رہا۔



اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔مساجد کےعلاوہ خواتین اور بچوں نے چاند گرہن شروع ہوتے ہی تسبیح اور اذکار میں وقت گزارا۔ کراچی کے ساحل پر کچھ لوگوں نے اپنے معذور اور بیماربچوں کے آدھے دھڑ ریت میں دبائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.